مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے امریکی ذرائع کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان سے بہتر تعلقات کیلیے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی بدلنی پڑےگی۔
عبد اللہ عبداللہ نے کہا کہ امریکہ اور افغانستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔واشنگٹن میں ہیرٹیج فاؤنڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے بہتر تعلقات کے امکانات روشن ہیں مگر پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی۔ افغانستان کو صرف دہشت گردی کا چیلنج در پیش ہے اگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی تبدیلی کردے تو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔ طالبان تشدد ترک کر دیں، اسلحہ پھینک دیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں تو ان سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ